مرکنٹائل ایکسچینج میں 25ارب روپے کے سودے
زیادہ کاروبار سی او ٹی ایس، گولڈ ،این ایس ڈی کیواورکروڈ آئل میں ہوا
کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس )میں میٹلز، انرجی، سی او ٹی ایس، انڈائسز اور زرعی اجناس میں مجموعی کاروباری حجم 30,466 لاٹس رہا جبکہ کل مالیت 25.908 ارب روپے ریکارڈ کی گئی۔سب سے زیادہ کاروبار سی او ٹی ایس (12.382 ارب )میں ہوا، اس کے بعد گولڈ (6.188 ارب )، این ایس ڈی کیو 100 (2.719 ارب )، کروڈ آئل (2.008 ارب )، جاپان ایکوٹی 225 (1.136 ارب روپے )، پلاٹینم (402.083 ملین روپے )، برینٹ (216.784 ملین روپے )، کاٹن (186.888 ملین )، ایس اینڈ پی 500 (180.818 ملین )، گندم (124.985 ملین )، نیچرل گیس (122.171 ملین )، سویابین (64.001 ملین روپے )، ایلومینم (50.570 ملین )، پلیڈیم (47.555 ملین )، ڈی جے (41.596 ملین روپے ) اور کاپر (36.970 ملین روپے ) شامل رہے ۔