ورلڈ کپ سپر 8 راؤنڈ : پاکستان ، نیوزی لینڈ آ ج آمنے سامنے
بارش کا خطرہ نمایاں ،میچ ساڑھے 6 بجے شام کو شروع ہو گا،کھلاڑی پر اعتماد ، تیاری مکمل، امید ہے کنڈیشنز کا بہتر فائدہ اٹھائینگے ،ہیسن ہمیں پاکستان کیساتھ کھیلنے کا تجربہ اور ہم جانتے ہیں کیا پلان کرنا ہے ،ہمارے بولرز بھی ان کنڈیشنز میں مؤثر ثابت ہو سکتے ،چیپمین
کولمبو (سپورٹس ڈیسک)ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سپر 8 راؤنڈ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آج سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کے آرپریما داسا سٹیڈیم میں نبرد آزما ہوں گی۔سری لنکا میں دیگر میچز کی طرح اس میچ میں بھی بارش کا خطرہ نمایاں ہے ۔آئی سی سی کے قواعد کے مطابق، ٹی ٹونٹی عالمی کپ کے لیگ مرحلے اور سپر 8 کے میچز کے لیے کوئی ریزرو دن مقرر نہیں ۔ اگر دونوں ٹیمیں میچ میں کم از کم پانچ اوورز کھیلنے میں کامیاب نہیں ہوتیں تو ہر ٹیم کو ایک ایک پوائنٹ بانٹنا ہوگا۔ کولمبو میں تقریبا 80 سے 85 فیصد بارش کا امکان ہے ،میچ ساڑھے 6 بجے شام کو شروع ہو گا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کے پاس مخصوص مہارت ہے ،ہمیں بابر سے مڈل میں ان کے رول کی ضرورت ہے ۔ ہیسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی پر اعتماد ہیں تیاری مکمل، امید ہے کنڈیشنز کا بہتر انداز میں فائدہ اٹھائیں گے۔
فخر زمان ہمارے سکواڈ میں ہیں ان کی جب ضرورت ہو گی وہ کھیلیں گے ، کیوی کرکٹر مارک چیپمین نے کہا ہے کہ ہمیں پاکستان کے ساتھ کھیلنے کا تجربہ ہے اور ہم جانتے ہیں کیا پلان کرنا ہے ۔ پاکستان کے پاس اچھے سپنرز ہوتے ہیں، ہر کوئی خطرہ ہوتا ہے ، ماضی قریب میں پاکستان وہ واحد ٹیم ہے جس کے ساتھ ہم سب سے زیادہ کھیلے ہیں، ہمیں پاکستان کے ساتھ کھیلنے کا تجربہ ہے اور ہم جانتے ہیں کیا پلان کرنا ہے ۔کیوی پلیئر نے مزید کہا کہ سپنرز کے خلاف کھیلنے کے لیے آپ کو مختلف شاٹس پلان کرکے کھیلنا پڑتے ہیں، ہمارے پاس بھی بولرز ایسے ہیں جو ان کنڈیشنز میں مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں، مچل سینٹنر پر جوش ہیں کہ وہ کل میدان میں اتریں جب کہ لوکی فرگوسن دوبارہ ٹیم کو جوائن کر رہے ہیں پلیئنگ الیون میں ہوں گے یا نہیں یہ نہیں کہہ سکتا۔