فیفا فلسطین میں فٹبال سٹرکچر کی بحالی پر 75ملین ڈالرخرچ کرے گا،بورڈ آف پیس سے معاہدہ طے
واشنگٹن (اے ایف پی)فیفا اور بورڈ آف پیس کے درمیان غزہ کی بحالی کیلئے سٹراٹیجک معاہدہ طے پاگیا،فیفا اسرائیلی حملوں سے تباہ شدہ سٹرکچرکی بحالی کیلئے 75ملین ڈالر خرچ کرے گا۔۔۔
فیفا کے مطابق غزہ میں فٹبال کے ذریعے تعمیرِ نو اور معاشی بحالی کا جامع پروگرام شروع کیا جائے گا۔فیفا نے بتایا کہ 50 منی فٹبال پچز، 5 فل سائز پچز، فیفا اکیڈمی اور 20 ہزار نشستوں کاسٹیڈیم بنانے کا منصوبہ ہے ، اس معاہدے پر فیفا صدر جیانی انفانٹینو سمیت اعلیٰ حکام نے دستخط کئے ہیں۔ ٹرمپ نے اس حوالے سے غزہ امن بورڈ کے اجلا س میں باقاعدہ اعلان کیاتھا۔