ترکیہ اور سعودیہ: شمسی توانائی کے معاہدے
استنبول (دنیا نیوز)ترکیہ اور سعودی عرب نے شمسی توانائی کے بڑے معاہدے پر دستخط کردیئے ، ترک میڈیا کے مطابق ترکیہ اور سعودی عرب نے جمعے کے روز ایک معاہدے پر دستخط کیے۔۔۔
جس میں 20 لاکھ سے زیادہ گھروں کو بجلی فراہم کرنے کے قابل شمسی توانائی کے پلانٹس کی تعمیر کا احاطہ کیا گیا ہے ۔ استنبول میں دستخط کی تقریب صدر رجب طیب ایردوان کے 3 فروری کو ریاض کے دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان 2 بلین ڈالر کے بین الحکومتی توانائی کے معاہدے کے بعد ہوئی۔ ترکی کی وزارت توانائی اور قدرتی وسائل اور سعودی فرم اکوا کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت، دو سولر پاور پلانٹس وسطی ترکی کے صوبوں سیواس اور کرمان میں تعمیر کیے جائیں گے ، جن کی مشترکہ صلاحیت 2,000 میگاواٹ ہوگی، جو کہ 2.1 ملین گھرانوں کی بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کافی ہے ۔