لاہور ایئرپورٹ پرجدہ جانیوالے میاں بیوی سے 5کلو آئس برآمد
لاہور(آئی این پی )لاہو ر میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر میاں بیوی کے قبضہ سے 5کلو آئس برآمد کر لی۔
تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ سکیورٹی فورس نے دوران تلاشی نجی پرواز کے ذریعے جدہ جانیوالے مشتاق اوراس کی اہلیہ نورین کے سامان اور جوتوں سے 5 کلو آئس برآمد کرلی۔حکام کے مطابق ڈرگ کی مالیت ایک کروڑ سے زائد ہے۔