جڑانوالہ :محکمہ جنگلات کے ملازم کا اغواکے بعدسفاکانہ قتل

جڑانوالہ :محکمہ جنگلات کے ملازم کا اغواکے بعدسفاکانہ قتل

649 گ ب کے اکرم کو 648 گ میں لکڑی چوری کرنیوالے گروہ نے مارا ملزموں نے لاش کو زمین میں دفن کیا،2ملزم عمر حیات اورشبیر پکڑے گئے

 جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) محکمہ جنگلات کے ملازم کوسفاکانہ طریقے سے قتل کردیاگیا۔بتایاگیاہے کہ 649 گ ب کا رہائشی محمد اکرم جو جنگلات کی حفاظت کے لیے 648 گ ب کے علاقے میں گیا تھا، کو مبینہ طور پر لکڑی چوری کرنے والے گروہ نے اغوا کر کے پھندا دے کر اور کلہاڑی کے وار سے قتل کر دیا۔ ملزموں نے لاش کو زمین میں دفن کیا۔ تھانہ صدر جڑانوالہ کی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لاش برآمد کی اور دو ملزمان عمر حیات قوم ملک اور شبیر سکنہ 648 گ ب کو حراست میں لے لیا۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ریسکیو 1122 کے ذریعے لاش ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کی گئی اور پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں