وارداتیں:شہری لاکھوں کی نقدی ، گاڑیوں سے محروم
کلیم سے 3لاکھ 45ہزار ،کاشف سے 3لاکھ 25ہزار چھین لئے شفیق آباد ،ستوکتلہ ، شادمان سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے ، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ غازی آباد میں کلیم سے 3لاکھ 45ہزار روپے اور موبائل فون،فیصل ٹائون میں کاشف سے 3لاکھ 25ہزار اور موبائل فون، گلشن اقبال میں نوید سے 3 لاکھ روپے اور موبائل فون، ٹائون شپ میں منور سے 2لاکھ 40ہزار اور موبائل فون، بادامی باغ میں ریاض سے 2لاکھ نقدی اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ شفیق آباد اور ستوکتلہ سے گاڑیاں جبکہ مانگامنڈی ،اقبال ٹائون اور شادمان سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔