پھولنگر میں گیس لیکیج سے دھماکا، 8سالہ راہگیر بچی جاں بحق

پھولنگر میں گیس لیکیج سے دھماکا، 8سالہ راہگیر بچی جاں بحق

عباس کے مکان میں دھماکا سے چھت کی سیلنگ گر گئی ، ایمان زد میں آگئی گھر میں موجود 2بچوں سمیت 3افراد شدید زخمی بھی ہو گئے ، ہسپتال منتقل

قصور(خبرنگار)پھولنگر میں گیس لیکیج سے دھماکا، مکان کی سیلنگ گرنے اور شیشہ لگنے سے 8سالہ راہگیر بچی جاں بحق ،2بچوں سمیت 3افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق محلہ عیدگاہ پھول نگر میں حکیم عباس کے تین منزلہ مکان میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا سے چھت  کی سیلنگ گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر اور کھڑکی کا شیشہ لگنے سے گلی سے گزرنے والی 8 سالہ بچی ایمان فاطمہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ گھر میں موجود صائمہ بی بی، 4 سالہ محمد غوث اور 3 سالہ  عریج شدید زخمی ہو گئے ، زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔مقامی پولیس مصروف کارروائی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں