فیفا اور بورڈ آف پیس کے درمیان غزہ کی بحالی کیلئے معاہدہ

فیفا اور بورڈ آف پیس کے  درمیان غزہ کی بحالی کیلئے معاہدہ

غزہ (سپورٹس ڈیسک)فیفا اور بورڈ آف پیس کے درمیان غزہ کی بحالی کے لیے سٹریٹیجک معاہدہ طے پاگیا۔

فیفا کے مطابق غزہ میں فٹبال کے ذریعے تعمیرِ نو اور معاشی بحالی کا جامع پروگرام شروع کیا جائے گا۔فیفا نے بتایا کہ 50 منی فٹبال پچز، 5 فل سائز پچز، فیفا اکیڈمی اور 20 ہزار نشستوں کا سٹیڈیم بنانے کا منصوبہ ہے ، اس معاہدے پر فیفا صدر جیانی انفنٹینو سمیت اعلیٰ حکام نے دستخط کیے ہیں۔فیفا کے مطابق پروگرام کا مقصد روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف لانا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں