ٹی سی ایل کا رمضان المبارک میں خصوصی ڈسکاؤنٹس کا اعلان

ٹی سی ایل کا رمضان المبارک میں خصوصی ڈسکاؤنٹس کا اعلان

لاہور(بزنس ڈیسک)پاکستان کے معروف کنزیومر الیکٹرانکس برانڈ،ٹی سی ایل کی جانب سے رمضان المبارک کے موقع پر خصوصی ڈسکاؤنٹس کا اعلان کیا گیا ہے۔۔

 جس کے تحت صارفین ٹی سی ایل کی جدید مصنوعات پر 12 فیصد تک رعایت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔اس محدود مدت کی رمضان پیشکش کے تحت صارفین ٹی سی ایل کے جدید ٹی ویز،ایئر کنڈیشنرز اور دیگراسمارٹ ہوم اپلائنسزپر پرکشش ڈسکاؤنٹس سے مستفید ہو سکتے ہیں، جس سے جدید اور معیاری ٹیکنالوجی اس بابرکت مہینے میں مزید قابلِ رسائی بن گئی ہے۔ یہ خصوصی رمضان ڈسکاؤنٹس ٹی سی ایل کے نمایاں آن لائن ریٹیل پلیٹ فارمز پر دستیاب ہیں جن میں دراز اور ٹی سی ایل کی آفیشل ویب سائٹ شامل ہیں، جبکہ الفا مال پر ٹی سی ایل کے فلیگ شپ اسٹور کے ذریعے خریداری کرنے وا لے صارفین ڈسکاؤنٹ کے ساتھ ساتھ آسان ماہانہ اقساط کی سہولت سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ڈائریکٹر مارکیٹنگ ٹی سی ایل مشرق وسطی و افریقہ ماجد خان نیازی کا کہنا تھا کہ اس خصوصی رمضان آفر کے ذریعے ٹی سی ایل کا مقصد پاکستان بھر کے صارفین کے لیے جدید اور قابلِ اعتماد ٹیکنالوجی کو مزید قابلِ رسائی بنانا ہے ، تاکہ صارفین بہترین ویلیو کے ساتھ تفریح اور روزمرہ سہولتوں سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں