صدر پی ایف ایف کی سعودی سفیر سے ملاقات، تعاون پر گفتگو
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر سید محسن گیلانی نے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات کی جس میں فٹبال کے فروغ اور ترقی کیلئے سٹریٹجک تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران دونوں جانب سے فٹبال کے شعبے میں دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانے ، ایکسچینج پروگرامز اور ادارہ جاتی شراکت داری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محسن گیلانی نے کھیلوں میں مسلسل تعاون پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔