بابر کی وجہ سے کوچ کے عہدے سے استعفی دینا پڑا:یوسف
لاہور(سپورٹس ڈیسک)سابق کپتان محمد یوسف نے انکشاف کیا کہ انھیں بابر اعظم کی وجہ سے کوچ کی پوسٹ سے استعفیٰ دینا پڑا۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ میرا استعفی ابتدائی طور پر قبول نہیں کیا گیا لیکن تیسری بار استعفی منظور ہوگیا۔محمد یوسف نے انکشاف کیا کہ جب بابر فارم میں نہیں تھے تو میں نے کہا کہ ان کی بیٹنگ تکنیک خراب ہو چکی ہے ، بابر اعظم کو آرام دیں، اس پر سب میرے خلاف ہوگئے ، آخرکار میں نے کہا کہ استعفا دے دیتا ہوں آپ جو کرنا چاہتے ہیں وہ کر لیں۔