معیشت کی بہتری کے حکومتی دعوے بے بنیاد :تیمور سلیم جھگڑا

معیشت کی بہتری کے حکومتی دعوے بے بنیاد :تیمور سلیم جھگڑا

قومی غربت بارے اعداد و شمار تشویشناک ،پنجاب اور سندھ میں زیادہ غربت حکومت کے پاس معیشت کی بہتری کا کوئی نسخہ نہیں:رہنماپی ٹی آئی ،پریس کانفرنس

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ معیشت کی بہتری کے حکومتی دعوے بے بنیاد ہیں۔ اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس معیشت کی بہتری کا کوئی نسخہ نہیں، قومی غربت سے متعلق جو اعداد و شمار سامنے آئے وہ تشویشناک ہیں۔ 2018 میں 22 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے تھے ، اب 29 فیصد تک پہنچ چکے ، پچھلے 11 سال میں غربت کی شرح بڑھی ہے ، پنجاب اور سندھ میں غربت میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا۔ پنجاب میں غربت میں اضافہ 41 اور سندھ میں 33 فیصد ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں