برانڈڈ ہیڈفونز میں زہریلے کیمیکلز موجود ہیں، نئی تحقیق

برانڈڈ ہیڈفونز میں زہریلے کیمیکلز موجود ہیں، نئی تحقیق

لاہور(نیٹ نیوزـ)ہم روزمرہ زندگی میں ہیڈفونز کو کام کے دوران، تفریح میں، ورزش کے وقت یا ریلیکسیشن کے لیے استعمال کرتے ہیں، لیکن حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ مارکیٹ میں دستیاب تمام ہیڈفونز میں انسانی صحت کے لیے خطرناک کیمیکلز موجود ہیں۔ یہ کیمیکلز کینسر، دماغی نشوونما کے مسائل اور مردانہ خصوصیات کی کمزوری جیسے اثرات پیدا کر سکتے ہیں۔

دی گارجین کے مطابق یہ تحقیق سینٹرل یورپی سول سوسائٹی گروپس کے اشتراک سے چلنے والے ٹاکس فری لائف فار آل کی جانب سے کی گئی ہے ۔ اس تحقیق میں بوس، پیناسونک، سامسنگ اور سینیہائزر جیسے بڑے برانڈز کے ہیڈفونز سمیت تمام نمونوں میں نقصان دہ مادے ملے ۔اس پروجیکٹ کی کیمیکل ماہر کارولینا برابکووا کا کہنا ہے کہ یہ کیمیکلز ہیڈفونز سے ہمارے جسم میں منتقل ہو سکتے ہیں، خاص طور پر ورزش کے دوران یہ عمل تیز ہو جاتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں