ڈائریکٹر ایچ آر ایئرپورٹ اتھارٹی کو توہین عدالت درخواست پر نوٹس

ڈائریکٹر ایچ آر ایئرپورٹ اتھارٹی کو توہین عدالت درخواست پر نوٹس

ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں اضافہ کے معاملہ پر عدالتی احکامات پر عمل نہیں کیا عدالت نے 60دنوں میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کی تھی:وکیل، سماعت ملتوی

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر کی عدالت نے پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر ایچ آر کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کردیا۔ پنشنر لیاقت کی درخواست پر سماعت کے دوران وکیل آصف علی نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں اضافے کے معاملے پر امتیاز برتا جا رہا ہے ، عدالت نے متعلقہ حکام کو درخواست گزار کا معاملہ سن کر ساٹھ دنوں میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کی تھی، مقررہ وقت گزرنے کے باوجود عدالتی احکامات پر عمل نہیں کیا گیا، اس لیے توہین عدالت کی درخواست دائر کی، عدالت نے توہین عدالت کی درخواست پر نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں