ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ :بجلی ایک روپے 63 پیسے یونٹ مزید مہنگی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے بعد ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر مزید ایک روپے 63 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی۔
نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق بجلی جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی صارفین سے مارچ کے بلوں میں اضافی وصولی ہوگی اور اس اضافے کا اطلاق کے -الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔لائف لائن صارفین الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز پر اطلاق نہیں ہو گا۔ نیپرا نے جنوری کی فیول پرائس پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔خیال رہے نیپرا نے گزشتہ روز سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 35 پیسے یونٹ مہنگی کی تھی۔