ٹریفک پولیس کی یونیفارم 20 سال بعد دوسری بار تبدیل

ٹریفک پولیس کی یونیفارم 20 سال بعد دوسری بار تبدیل

پہلے مرحلے میں لاہور کے 3 ہزار وارڈنز کیلئے ڈیڑھ کروڑ مالیتی وردیاں خریدی گئیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو ٹریفک پولیس کی یونیفارم کا رنگ پسند نہیں تھا :ذرائع

لاہور (مد ثر حسین سے )ٹریفک پولیس کی یونیفارم 20 سال بعد دوسری بار تبدیل کی گئی،پہلی یونیفارم سے مکمل طور پر مشابہت رکھنے والی یونیفارم ٹریفک وارڈنز کو پہنا دی گئی ۔ پہلے مرحلے میں صرف لاہور پولیس کے ٹریفک وارڈنز کی یونیفارم تبدیل کی گئی ،ایک یونیفارم 5 ہزار روپے میں خریدی گئی ہے ،3 ہزار ٹریفک وارڈنز کیلئے ڈیڑھ کروڑروپے مالیت کی یونیفارم خریدی گئی ہیں،لاہور ٹریفک پولیس نے اپنے فنڈز سے یونیفارم کی خود خریداری کی ہے ،دوسرے مرحلے میں گوجرانوالہ،راو لپنڈی،فیصل آباد اور ملتان کے ٹریفک وارڈنز کی یونیفارم تبدیل کی جائے گی۔

باوثوق ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو ٹریفک پولیس کی یونیفارم کا رنگ پسند نہیں تھا اور وہ چاہتی تھیں ٹریفک پولیس کی یونیفارم کا رنگ انٹرنیشنل پولیس سے ملتا ہو تاکہ غیر ملکی سیاحوں کو ٹریفک پولیس کو پہچاننے میں کوئی دقت نہ ہو،وزیر اعلیٰ نے خود اس کلر کی منظوری دیکر یونیفارم کا رنگ تبدیل کیا۔سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کا کہنا ہے کہ نئی یونیفارم انٹرنیشنل پولیسنگ کے معیار کے مطابق ڈائزین کی گئی، نئے یونیفارم کا بنیادی مقصد ٹریفک فورس میں نئے جذبے اور پیشہ ورانہ وقار کو فروغ دینا ہے تاکہ شہری پولیس کو اپنا محافظ اور مددگار سمجھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں