’’بوسنیا کا قصاب‘‘، جنگی مجرم راتکو ملاڈک کی صحت بگڑ گئی

’’بوسنیا کا قصاب‘‘، جنگی مجرم راتکو ملاڈک کی صحت بگڑ گئی

’’بوسنیا کا قصاب‘‘، جنگی مجرم راتکو ملاڈک کی صحت بگڑ گئی مجرم نے 1995 میں سربرنیکا قتل عام میں 8ہزار بوسنیا ئی مسلمان قتل کئے

سراجیو(اے ایف پی)بوسنیائی سرب جنگی مجرم راتکو ملاڈک، جو ہیگ میں عمر قید کی سزا بھگت رہے ہیں، کو مبینہ طور پر فالج ہوا اور ان کی صحت خراب ہو رہی ہے ، یہ اطلاع ان کے بیٹے نے بدھ کو سرب پبلک ٹیلی ویژن کو دی۔ملاڈک کو 2017 میں اقوام متحدہ کے ایک ٹریبونل نے 1990 کی دہائی میں بوسنیا جنگ کے دوران نسل کشی اور جنگی جرائم کے مرتکب ہونے پر عمر قید کی سزا سنائی تھی۔بوسنیائی سرب کے جنگی وقت کے فوجی کمانڈر جنہیں "بوسنیا کا قصاب" کہا جاتا ہے ، کو خاص طور پر سراجیو کی ناکہ بندی اور 1995 میں سربرنیکا کے قتل عام میں 8000بوسنیا کے مسلم مردوں اور لڑکوں کے قتل کے لیے قصوروار قرار دیا گیا، جسے بین الاقوامی انصاف نے نسل کشی قرار دیا۔ملاڈک کو 2011 میں سربیا میں گرفتار کیا گیا تھا، جب وہ 16 سال سے فرار تھے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں