ٹرمپ کو دوسرے ممالک کو دھمکیاں دینے کا حق نہیں:برازیلی صدر
میڈرڈ(اے ایف پی)برازیلی صدر لُولا دا سلوا نے امریکی صدر ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے رہنما کو دوسرے ممالک کو دھمکیاں دینے کا کوئی حق نہیں۔۔۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ طاقتور رہنما عالمی امن کے تحفظ کی بڑی ذمہ داری اٹھائیں۔ لولا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اصلاحات، پانچ مستقل ممبروں کے ویٹو کو ختم کرنے اور افریقا و لاطینی امریکا کے ممالک کو شامل کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔