غیرملکی زر مبادلہ ذخائر 21.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئے

غیرملکی زر مبادلہ ذخائر 21.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئے

اسلام آباد(این این آئی)ایس آئی ایف سی کی اصلاحات اور پالیسی تسلسل کی بدولت پاکستان کے غیر ملکی زر مبادلہ ذخائر چار سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق پاکستان کے کل زر مبادلہ ذخائر 21.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئے جوگزشتہ 4 سال کی بلند ترین سطح ہے ، زر مبادلہ کے ذخائر میں سٹیٹ بینک آف پاکستان کا حصہ 16.3 ارب اور کمرشل بینکوں کا حصہ 5.3 ارب ڈالر ہے ۔ مشیر وزیر خزانہ کے مطابق سٹیٹ بینک کے ذخائر کا مجموعی حصہ 76 فیصد تک پہنچ گیا ہے ، پاکستان میں سٹیٹ بینک کے بڑھتے ہوئے ذخائر ملک کی مالی خودمختاری اور پالیسی کنٹرول میں اضافہ ظاہر کرتے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں