اسلام آباد میں بائیکیا ،ٹیکسی ڈرائیورز کی رجسٹریشن لازم قرار

 اسلام آباد میں بائیکیا ،ٹیکسی ڈرائیورز کی رجسٹریشن لازم قرار

شہری بغیر رجسٹریشن کسی بائیکیا یا ٹیکسی پر سفر کرنے سے گریز کریں ، ڈی سی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد میں بائیکیا اور ٹیکسی ڈرائیورز کی رجسٹریشن لا زم قرار دی گئی ہے اس کے عمل کو ڈیجیٹل اورمحفوظ بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے یہ نظام ایک خصوصی ایپ کے ذریعے چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ضلعی انتظامیہ نے رجسٹریشن کا عمل اسلامآباد پولیس کی \"TVS ۔Taxi Verification System)\" ایپ پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جہاں ڈرائیور اور مسافر باآسانی اپنا ڈیٹا اپ لوڈ کر سکیں گے ۔

رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد ڈرائیورز کے لیے گاڑی یا موٹر سائیکل پر کیو آر کوڈ سکرین پر آویزاں کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ شہری اس کیو آر کوڈ کو سکین کرکے فوری طور پر ڈرائیور کی شناخت اور ویری فیکیشن حاصل کر سکیں گے ۔ ڈرائیورز کے لیے ہر سواری اور سفر کی تفصیلات فراہم کرنا بھی لازمی ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے کہا ہے کہ اس اقدام سے شہریوں کے سفر کو مزید محفوظ بنایا جا سکے گا۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر رجسٹرڈ کسی بائیکیا یا ٹیکسی پر ہرگز سفر نہ کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں