قومی اسمبلی کا تیسرا پارلیمانی سال شروع ، شیڈول تیار

قومی اسمبلی کا تیسرا پارلیمانی سال شروع ، شیڈول تیار

پارلیمانی سال میں متعدد اجلاس، بجٹ سیشن اور مشترکہ اجلاس بھی شیڈول میں شامل عیدین ، محرم اور ربیع الاول کے چاند کی رویت کی صورت میں تبدیلی ممکن ہوگی

اسلام آباد (سہیل خان)قومی اسمبلی کے تیسرے پارلیمانی سال کا شیڈول تیار کر لیا گیا ہے ۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدرِ مملکت آصف علی زرداری کے خطاب کے بعد یکم مارچ 2026 سے پارلیمانی سال کا آغاز ہو چکا جو 28 فروری 2027 تک جاری رہے گا۔2 مارچ کو صدرِ مملکت کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے بعد 3 مارچ سے 12 مارچ 2026 تک قومی اسمبلی کا اجلاس 10 دن جاری رہا۔ اس طرح اب تک تیسرے پارلیمانی سال میں قومی اسمبلی کے 11 اجلاس دن مکمل ہو چکے ہیں۔پارلیمانی سال کے شیڈول کے مطابق قومی اسمبلی کا 26واں سیشن 30 مارچ سے 10 اپریل 2026 تک 12 دن جاری رہے گا، جبکہ 27واں سیشن 11 مئی سے 22 مئی تک ہوگا۔

21 مئی کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوگا جس میں پاک چین دوستی کے 75 سالہ سفارتی سفر پر گفتگو کی جائے گی۔28واں سیشن بجٹ اجلاس ہوگا جس میں مالی سال 2026-27 کا وفاقی بجٹ پیش کیا جائے گا۔ یہ اجلاس یکم جون سے 24 جون تک جاری رہے گا۔ 29واں سیشن 3 اگست سے 13 اگست تک، 30واں سیشن 31 اگست سے 11 ستمبر تک، جبکہ 31واں سیشن 28 ستمبر سے 9 اکتوبر تک جاری رہے گا۔اسی طرح 32واں سیشن 26 اکتوبر سے 6 نومبر تک، 33واں سیشن 23 نومبر سے 4 دسمبر 2026 تک، 34واں سیشن 4 جنوری سے 15 جنوری 2027 تک جبکہ 35واں سیشن یکم فروری سے 4 فروری 2027 تک جاری رہے گا۔پارلیمانی شیڈول میں عیدالفطر، عیدالاضحی، محرم الحرام اور ربیع الاول کے چاند کی رویت کی صورت میں تبدیلی ممکن ہوگی۔ علاوہ ازیں سپیکر قومی اسمبلی کو رولز آف بزنس کے تحت شیڈول میں ردوبدل کا اختیار بھی حاصل ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں