مسلح افواج کے 1989 اہلکاروں کیلئے فوجی اعزازات کی منظوری

مسلح افواج کے 1989 اہلکاروں کیلئے فوجی اعزازات کی منظوری

23ہلال امتیاز، 100 ستارہ امتیاز، 136تمغہ امتیاز، 147تمغہ بسالت و دیگر شامل صدر نے وزیراعظم کی سفارش پر آئین کے تحت اعزازات کی منظوری دی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) صدر مملکت نے پاکستان کی مسلح افواج کے 1,989 اہلکاروں کو فوجی اعزازات دینے کی منظوری دی ہے ، یومِ پاکستان کے موقع پر وزیرِ اعظم  پاکستان کی سفارش پر اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 259(2) کے مطابق 1973 منظور شدہ ایوارڈز میں 23 ہلال امتیاز (ملٹری)، 100 ستارہ امتیاز (ملٹری)، 136 تمغہ امتیاز (ملٹری)، 147تمغہ بسالت اور 130 امتیازی سند کی منظوری دی ہے ۔ 175 تمغہ الخدمت (ملٹری) کلاس ون، 319 تمغہ الخدمت (ملٹری) کلاس II اور 620 تمغہ الخدمت (ملٹری) کلاس III کی بھی منظوری دی گئی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں