حج شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی:پاکستانی سفیر

حج شیڈول میں کوئی تبدیلی  نہیں ہوئی:پاکستانی سفیر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق نے کہا کہ حج شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور تمام انتظامات شیڈول کے مطابق مکمل کیے جائیں گے ۔

سعودی حکومت حج امور کو منظم انداز میں بروقت انجام دے رہی اور دنیا بھر سے آنے والے عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ عوام سوشل میڈیا پر زیر گردش غیرمصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں بلکہ صرف مستند ذرائع سے حاصل کردہ معلومات پر اعتماد کیا جائے ۔ ادھر وزارتِ مذہبی امور نے حج پروازوں کی منسوخی کی خبروں کی تردید کر دی اور کہا شیڈول عیدالفطر کے بعد جاری کیا جائے گا۔ ترجمان نے جاری بیان میں کہا عالمی سطح پر موجودہ صورتحال کے باوجود حج انتظامات میں رکاوٹ نہیں آئی اور تمام تیاریاں شیڈول کے مطابق تیزی سے مکمل کی جا رہی ہیں۔ حج ویزوں کے اجرا کا عمل تیزی سے جاری ہے تاکہ عازمین کو وقت پر سفری دستاویزات فراہم کی جا سکیں۔ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں عازمین کی رہائش، ٹرانسپورٹ اور دیگر ضروری سہولیات کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں