یکم اپریل سے صوبہ بھر میں تعلیمی سرگرمیاں بحال:وزیر تعلیم
سکولوں، کالجوں و دیگر تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل دوبارہ شروع ہو جائے گا حکمت عملی سے تعلیمی کمی پوری کی جائے تاکہ طلبہ کو امتحانات میں مشکل نہ ہو
لاہور(خبر نگار)صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں سے متعلق جاری ابہام کو دور کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یکم اپریل سے صوبہ بھر میں تعلیمی سرگرمیاں بحال کر دی جائینگی۔وزیر تعلیم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا کہ تعطیلات 31 مارچ کو ختم ہو جائینگی ،اسکے بعد مزید چھٹیوں کی کوئی گنجائش نہیں۔ یکم اپریل سے سکولوں، کالجوں و دیگر تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل دوبارہ شروع ہو جائے گا۔ اب حکومت کی ترجیح طلبہ کے لرننگ لاسز کو کم کرنا ہے ۔ اساتذہ اور تعلیمی ادارے طلبہ کی تعلیمی کمی کو پورا کرنے کیلئے خصوصی حکمت عملی اپنائیں تاکہ طلبہ کو امتحانات میں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔