ڈالر کی قدر کم،تولہ سونا15200روپے مزید مہنگا
تولہ سونا 4 لاکھ 79 ہزار 262،دس گرام 4 لاکھ 10 ہزار 889 کاہوگیا
کراچی(بزنس ڈیسک)انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو بھی ڈالر کی قدر مزید گھٹ گئی،ادھر عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 279.21 روپے پر بند ہوا۔یاد رہے کہ منگل کو روپیہ 279.22 پر بند ہوا تھا۔دوسری جانبعالمی بلین مارکیٹ میں سونا 152 ڈالر کے نمایاں اضافے سے 4 ہزار 565 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 15 ہزار 200 روپے کے بڑے اضافے سے 4 لاکھ 79 ہزار 262 روپے پر جاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 13 ہزار 31 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 10 ہزار 889 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 16 ہزار 300 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 64 ہزار 62 روپے ہوگئی تھی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 370 روپے کے اضافے سے 7 ہزار 824 روپے ہوگئی۔