مریخ پر اہرامِ مصر جیسا ڈھانچہ، راز سے پردہ اٹھ گیا
نیو یارک(نیٹ نیوز)ناسا کی جانب سے جاری تصاویر میں مریخ پر ایک ایسا ڈھانچہ دکھائی دیا جو بظاہر مصر کے اہرامِ گیزا جیسا محسوس ہوتا ہے، اور دعویٰ کیا گیا کہ اس کا حجم بھی تقریباً اسی کے برابر ہے۔
یہ پراسرار ساخت مریخ کے ایک وسیع کینین سسٹم کینڈور چاسما میں دیکھی گئی، جو وادی ویلز مارینیرس کا حصہ ہے، ایک ایسا خطہ جو مریخ کے تقریباً ایک چوتھائی حصے تک پھیلا ہوا ہے۔ اگرچہ یہ ڈھانچہ پہلی نظر میں باقاعدہ اہرام جیسا دکھائی دیتا ہے ، لیکن قریب سے دیکھنے پر اس کی سطح غیر ہموار، کنارے بے ترتیب اور ساخت غیر متوازن نظر آتی ہے، جو کسی بھی انسان ساختہ عمارت کے برعکس ہے ۔ماہرین نے اس دلچسپ غلط فہمی کی ایک اور وجہ بھی بتائی، جسے ‘‘پیریڈولیا’’ کہا جاتا ہے، یعنی انسانی دماغ کا فطری رجحان کہ وہ بے ترتیب اشکال میں مانوس چیزیں تلاش کرتا ہے، جیسے بادلوں میں چہرے یا پہاڑوں میں عمارتیں۔