شوہر نے ڈالرز میں عیدی دی : حنا نیازی

شوہر نے ڈالرز میں عیدی دی : حنا نیازی

لاہور(این این آئی)پاکستانی اینکر پرسن حنا نیازی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں عید پر شوہر کی جانب سے عیدی میں بڑی رقم ملی ہے۔

حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی حنا نیازی نے شادی کے بعد سسرال میں اپنی پہلی عید کے بارے میں بات کی۔انہوں نے بتایا کہ میرے شوہر مجھے شاپنگ پر لے کر گئے ، خوبصورت چوڑیاں دلائیں اور مجھے ڈالرز میں عیدی دی، عیدی میں مجھے جتنے ڈالرز ملے وہ تقریباً پاکستانی 5 سے 6 لاکھ روپے بنتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں