انسانوں کی ضرورت ختم، کلاڈ اے آئی خود فیصلے کرنے لگا

انسانوں کی ضرورت ختم، کلاڈ اے آئی خود فیصلے کرنے لگا

لاہور(نیٹ نیوز)مصنوعی ذہانت کی دنیا میں ایک انقلابی پیش رفت سامنے آئی ہے، جس نے مشینوں کے کام کرنے کے انداز کو مکمل طور پر بدل کر رکھ دیا ہے۔

ٹیکنالوجی کی مشہور کمپنی ‘اینتھروپک’ نے اپنے ذہین اے آئی ماڈل ‘کلاڈ’ میں ایک نیا اور طاقتور فیچر ‘آٹو موڈ’ متعارف کرایا ہے۔ اب ‘کلاڈ’ ایک خود مختار ساتھی کی طرح کام کر سکتا ہے ۔اب اسے ہر چھوٹے بڑے قدم پر انسانی منظوری یا اپروول کی ضرورت نہیں ہوگی، بلکہ یہ حالات کا جائزہ لے کر خود سے فیصلے کرنے اور پیچیدہ کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ کمپنی نے اس میں ایک خاص ‘درجہ بندی کرنے والا نظام’ شامل کیا ہے۔ یہ نظام کسی بھی کام کو مکمل کرنے سے پہلے اس کے خطرے کا اندازہ لگاتا ہے۔ اگر کلاڈ کو محسوس ہو کہ کوئی عمل نقصان دہ ہو سکتا ہے ، تو وہ اس کام کو فوراً روک دیتا ہے اور صارف سے منظوری طلب کرتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں