غیر مقیم افراد ،کمپنیوں کومختلف ویلیو اکاؤنٹس کھولنے کی اجازت

 غیر مقیم افراد ،کمپنیوں کومختلف ویلیو اکاؤنٹس کھولنے کی اجازت

زرمبادلہ ذرائع مستحکم،سرمایہ کاری کے مواقع میں اضافہ ہوگا،اسٹیٹ بینک

کراچی(بزنس رپورٹر )اسٹیٹ بینک نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور بیرون ملک مقیم افراد کیلئے بینکنگ سہولیات کو مزید آسان بنانے کیلئے اہم سرکلر جاری کر دیا ہے جسکے تحت غیر مقیم افراد، کمپنیوں اور اداروں کو پاکستان میں مختلف ویلیو اکاؤنٹس کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے ،اس اقدام کا مقصد ملکی معیشت میں سرمایہ کاری کے بہاؤ کو بڑھانا اور زرمبادلہ کے ذرائع کو مستحکم کرنا ہے ۔اسٹیٹ بینک کے ایکسچینج پالیسی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق غیر مقیم افراد اب پاکستان میں فارن کرنسی ویلیو اکاؤنٹ، نان ریزیڈنٹ پاکستانی روپیہ ویلیو اکاؤنٹ، فارن کرنسی بزنس ویلیو اکاؤنٹ اور نان ریزیڈنٹ روپیہ بزنس ویلیو اکاؤنٹ کھولنے اور آپریٹ کرنے کے اہل ہوں گے ۔ ان اقدامات سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے کاروباری لین دین اور سرمایہ کاری کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔سرکلر میں واضح کیا گیا کہ ان اکاؤنٹس کے ذریعے غیر مقیم افراد پاکستان میں قانونی طریقے سے سرمایہ کاری، کاروباری سرگرمیوں اور مالیاتی لین دین کو آسانی سے انجام دے سکیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں