سیشن عدالت کے باہر فائرنگ، 2افراد زخمی، حملہ آور گرفتار
پیشی پر آئے سعد اور فیضان پرشوٹرندیم کی فائرنگ،سعداورعثمان زخمی فیضان کوقتل کرناچاہتاتھا:شوٹر،چیف جسٹس کانوٹس،رپورٹ طلب
لاہور (عدالتی رپورٹر،کورٹ رپورٹر ،کرائم رپورٹر) سیشن عدالت کے باہر مخالف گروپ کی فائرنگ سے پیشی پر آئے 2افراد زخمی ہو گئے ،چیف جسٹس ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب اور سیشن جج لاہور سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے قرار دیا کہ عدالتوں کی سکیورٹی کے معاملے پر غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔بتایاگیاہے کہ ایڈیشنل سیشن جج سیف اللہ ہنجرا کی عدالت کے باہر پیشی پر آئے ملزم سعد اور فیضان پر مبینہ شوٹر ندیم نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سعد کو تین گولیاں لگیں جبکہ ساتھ کھڑے عثمان کے ٹخنے پر فائر لگا جبکہ تیسرا ملزم فیضان محفوظ رہا،پولیس نے ملزم ندیم کو اسلحہ سمیت گرفتارکرلیاجس نے بتایا کہ وہ فیضان کوُقتل کی نیت سے آیا تھا لیکن پولیس نے فیضان کو دیر سے عدالت کے روبرو پیش کیا ، سعد اور فیضان پر تھانہ رائیونڈ میں قتل کا مقدمہ درج ہے ،واقعہ کے بعدسیشن جج لاہور سمیت سینئر ججز نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور اعلیٰ پولیس افسروں سے تفصیلات طلب کرلیں۔