لگتا ہے کفن باندھنے والی فورس غائب ہوگئی ، فیصل کریم کنڈی
پشاور(این این آئی)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ لگتا ہے پی ٹی آئی خود چاہتی ہے بانی جیل میں رہیں، پی ٹی آئی والے کہتے ہیں جتنی دیر بانی جیل میں رہیں گے اتنا ان کے مزے ہیں۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر فیصل کنڈی نے کہا کہ بانی کو ان لوگوں پر اتنا یقین نہیں کہ وہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر کا انتخاب کر سکیں، کفن باندھنے والی فورس لگتا ہے غائب ہوگئی ،ہم امن کے معاملے پر سہیل آفریدی کے ساتھ ہیں۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ 13 سالوں میں خیبر پختونخوا میں ایک ہسپتال نہیں بن سکا جہاں بانی کا علاج ہو سکے ؟ بانی کا علاج آج بھی اسلام آباد کے ہسپتال میں ہو رہا ہے۔