پارکنگ سے ڈیڑھ کروڑ مالیتی گاڑی، گھر سے 70لاکھ چوری

 پارکنگ سے ڈیڑھ کروڑ مالیتی گاڑی، گھر سے 70لاکھ چوری

ڈاکوؤں نے خاتون سے 4لاکھ ، تیمور سے 3لاکھ نقدی اور موبائلز چھین لئے محمد عثمان کی قیمتی گاڑی گارڈن ٹاؤن، مختلف علاقوں سے 3موٹرسائیکلیں غائب

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی وارداتیں، ڈیڑھ کروڑ کی گاڑی اورایک گھر سے 70لاکھ روپے اورر10تولے طلائی زیورات چوری ہو گئے ۔ ڈاکوؤں نے کوٹ لکھپت میں خاتون سے 4 لاکھ نقدی اور موبائل فون، شادباغ میں تیمور سے 3لاکھ نقدی اور موبائل فون،ہربنس پورہ میں احسن سے 2لاکھ 80ہزار روپے اور موبائل فون،اسلام پورہ میں رضا سے 2لاکھ 55ہزار اور موبائل فون ،فیصل ٹاؤن میں ندیم سے 2لاکھ 35 ہزار روپے اور موبائل فون،کاہنہ میں احمد علی سے 2لاکھ 20 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا ۔علاوہ ازیں گارڈن ٹاؤن کے علاقے میں پارکنگ سے شہری محمد عثمان کی ڈیڑھ کروڑ مالیتی گاڑی،باٹا پور میں ساجد محمود کے گھر سے 70لاکھ کی نقدی و10تولے طلائی زیورات جبکہ ہیئر تھانہ کی حدود میں انس کے گھر سے بھی لاکھوں روپے نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان چوری کر لیا گیا، پولیس کی کارروائی صرف مقدمہ درج کرنے تک محدود رہی۔ادھر باغبانپورہ ،کوٹ لکھپت اور نواب ٹاؤن سے 3گاڑیاں جبکہ شالیمار، نوانکوٹ اور قلعہ گجر سنگھ سے 3 موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں