ملک میں اپریل کیلئے بھی پٹرول، ڈیزل کے وافر ذخائر موجود : وزارت پٹرولیم

ملک میں اپریل کیلئے بھی پٹرول، ڈیزل کے وافر ذخائر موجود : وزارت پٹرولیم

نائب وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس، سپلائی کی صورتحال پر اطمینان ،اداروں کو قریبی رابطہ رکھنے کی ہدایت آنے والے ہفتوں میں سپلائی کے تحفظ ،عوام کو پٹرولیم کی وافر فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں:اسحاق ڈار

اسلام آباد (اے پی پی،این این آئی)نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے گزشتہ روز ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں ملک میں پٹرولیم مصنوعات کے ذخائر اور مشرق وسطیٰ کی جاری صورتحال کے پیش نظر تیاریوں کا جائزہ لیا گیا، نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کو بریفنگ میں وزارت پٹرولیم نے بتایا کہ اس وقت ملک کے پاس پٹرول ،ڈیزل اوردیگر مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں جو اپریل کے مہینے اور اس کے بعد کی ضروریات پوری کرنے کیلئے کافی ہیں۔

نائب وزیر اعظم نے موجودہ سپلائی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور متعلقہ وزارتوں اور تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ قریبی رابطہ برقرار رکھا جائے ، پٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور آنے والے ہفتوں میں مناسب سپلائی کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں، انہوں نے عوام کی سہولت کیلئے وافر سپلائی یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ، اجلاس میں وفاقی وزیر پٹرولیم، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، وفاقی وزیر اقتصادی امور، متعلقہ وفاقی سیکریٹریز، صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں