کتوں اور انسان کا تعلق کتنا پرانا، سائنسدانوں نے جان لیا

کتوں اور انسان کا تعلق کتنا پرانا، سائنسدانوں نے جان لیا

برلن(نیٹ نیوز)کتوں اور انسان کا باہمی تعلق کتنا پرانا ہے، سائنسدانوں نے پہلی بار اس بارے میں جان لیا ہے۔زمانہ قدیم کے ڈی این اے کے تجزیے سے انکشاف ہوا کہ انسانوں اور کتوں کے درمیان تعلق کم از کم 15 ہزار سال پرانا ہے۔

جرمنی کی Ludwig Maximilian یونیورسٹی کی 2 مختلف تحقیقی رپورٹس میں اس حوالے سے بتایا گیا۔تحقیق کے مطابق انہیں ایسے جینیاتی شواہد ملے ہیں جن سے عندیہ ملتا ہے کہ زمانہ قدیم میں شکاری جانوروں کو کھانا دیتے تھے اور انہیں اپنے ساتھ دفن کرتے تھے ۔ 15800 سال پرانے ایک کتے کو ترکیہ میں انسان کے ساتھ دفن کیا گیا جبکہ ایک اور جبڑا بھی ملا جو 14300 سال پرانا تھا جو برطانیہ میں دریافت کیا گیا۔ نتائج سے واضح ہوتا ہے کہ 15 ہزار قبل کتے موجودہ عہد کے کتوں سے مختلف تھے، جن کو انسان پالتے تھے ۔ تحقیق کے نتائج جرنل نیچر میں شائع ہوئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں