وفاقی چیمبر کی لاک ڈاؤن کی حمایت، توانائی بچت قومی ترجیح قرار

وفاقی چیمبر کی لاک ڈاؤن کی حمایت، توانائی بچت قومی ترجیح قرار

حکومت آئی پی پیز معاہدوں پر فورس میجر شق کے تحت نظرثانی کرے ، ثاقب فیاض

کراچی(بزنس رپورٹر )وفاقی چیمبر نے موجودہ غیر یقینی علاقائی صورتحال کے پیش نظر حکومت کے اسمارٹ لاک ڈاؤن اقدام کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے توانائی بچت کو قومی ترجیح قرار دیا ۔ ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض نے کہا کہ اگر ملک کو ایندھن اور توانائی بحران سے بچانا ہے تو پوری قوم کو حکومتی اقدامات کا ساتھ دینا ہوگا،موجودہ حالات میں بجلی اور ایندھن کی بچت نہایت ضروری ہے ، تاہم حقیقی فائدہ اسی وقت حاصل ہوگا جب حکومت آئی پی پیزکے ساتھ موجود معاہدوں پر نظرثانی کرے ۔ انہوں نے زور دیا کہ موجودہ معاہدوں کے تحت بجلی استعمال کی جائے یا نہ کی جائے ، حکومت کو آئی پی پیز کو کیپسٹی چارجز کی مد میں ادائیگیاں خزانے پر بھاری بوجھ ہیں۔ ثاقب فیاض نے مطالبہ کیا کہ غیر یقینی صورتحال کے باعث حکومت فوری طور پر آئی پی پیز معاہدوں کو فورس میجر شق کے تحت معطل یا منسوخ کرنے پر غور کرے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں