شور میں آنکھیں بند کرکے سننے کی کوشش کرنا بیکار
شنگھائی (نیٹ نیوز) اکثر افراد جب توجہ سے سننے کی کوشش کرتے ہیں تو غیر ارادی طور پر آنکھیں بند کرلیتے ہیں۔
ایسا خیال کیا جاتا ہے کہ بینائی دماغ کا دھیان بھٹکاتی ہے اور آنکھیں بند کرنے سے دماغ کو سننے میں مدد ملتی ہے مگر یہ خیال درست نہیں۔یہ دلچسپ بات چین میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔شنگھائی جیاؤ ٹونگ یونیورسٹی کی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ آنکھیں بند ہو یا کھلی، اس سے سننے کی صلاحیت پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوتے ۔اس تحقیق میں رضاکاروں کو شامل کرکے ہیڈ فونز کے ذریعے متعدد آوازیں سنائی گئیں جبکہ اس کے ساتھ ان کے پیچھے بھی شور کی ریکارڈنگ پلے کی گئی۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ یہ خیال درست نہیں کہ آنکھیں بند کرنے سے سننے کی صلاحیت بہتر ہو جاتی ہے ۔ تحقیق کے نتائج Journal of the Acoustical Society of America میں شائع ہوئے ۔