عمران خان کا پاکستان مخالف فلم کے کردار پر طنز

عمران خان کا پاکستان  مخالف فلم کے کردار پر طنز

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ سپر سٹار عامر خان کے بھانجے اداکار عمران خان نے دبے لفظوں میں پاکستان مخالف فلم میں بنائے گئے ہیرو کے کردار پر تنقید کردی۔

سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ سوالات و جوابات کے سیشن کے دوران ایک مداح نے عمران سے کہا کہ وہ موجودہ ‘مچو’ کرداروں کی طرف نہ جائیں جس پر عمران خان نے جواب دیا، ‘بالوں والا، خون میں ڈوبا غصے والا کردار کرنے میں میری کوئی دلچسپی نہیں۔ یہ صنف پہلے ہی کافی نمایاں ہے۔ ان کا یہ تبصرہ رنبیر کپور کی فلم اینیمل اور رنویر سنگھ کی فلم دھرندر پر طنز و تنقید سمجھا جارہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں