راولپنڈیز چیمپئن بننے کی کوشش کریں گے :سعد مسعود

راولپنڈیز چیمپئن بننے کی کوشش کریں گے :سعد مسعود

لاہور(سپورٹس ڈیسک)راولپنڈیز کے کھلاڑی سعد مسعود نے کہا ہے کہ نئی ٹیم ہونے کے باوجود بہترین کارکردگی دکھانے اور چیمپئن بننے کی کوشش کریں گے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیم کی تیاری اچھی جا رہی ہے اور وارم اپ میچ بھی کھیل چکے ہیں، بطور آل راؤنڈر تینوں شعبوں میں بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کرتا ہوں تاکہ ٹیم کو ہر لحاظ سے فائدہ پہنچا سکوں۔انہوں نے کہا کہ مقابلے کا ہونا ایک مثبت بات ہے کیونکہ اس سے کھیل میں بہتری آتی ہے اور کھلاڑیوں کو خود کو منوانے کا موقع ملتا ہے ۔کراؤڈ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شائقین میچز کو مس کریں گے اور راولپنڈی کے فینز بھی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے بے تاب ہوں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں