جسم کی ایک سادہ پیمائش سے عمر کا اندازہ ممکن
ممبئی(نیٹ نیوز)عام طور پر صحت اور لمبی زندگی کا اندازہ وزن یا باڈی ماس انڈیکس سے لگایا جاتا ہے، لیکن طبی ماہرین اب ایک نئے اور سادہ پیمانے کی طرف اشارہ کر رہے ہیں۔۔۔
اور وہ یہ کہ انسان کی پنڈلیوں کا گھیراؤ یہ بتا سکتا ہے کہ زندگی کتنی طویل ہو سکتی ہے اور بڑھاپے میں صحت کی حالت کیسی رہے گی۔ نیورولوجسٹ ڈاکٹر سدھیر کمار حیدرآباد بھارت کے اپولو ہسپتال سے وابستہ ہیں، نے ایکس پر تفصیلی پوسٹ میں وضاحت کی کہ پنڈلی کے کم سائز اور زیادہ شرح اموات کے درمیان تعلق دیکھا گیا ہے۔ پنڈلی کے گھیراؤ میں ہر ایک سینٹی میٹر اضافے کے ساتھ موت کے خطرے میں تقریباً پانچ فیصد کمی واقع ہوتی ہے ۔انہوں نے مردوں اور عورتوں کے لیے ایک عمومی معیار بھی بتایا جس کے مطابق اگر مردوں میں پنڈلی کا گھیراؤ 34 سینٹی میٹر ،خواتین میں 33 سینٹی میٹر سے کم ہو تو یہ کمزوری اور زیادہ صحت کے خطرات کی علامت ہے۔