سینئر اداکار معمولی باتوں پر بھی خامیاں نکالتے ہیں:عینا آصف
لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ عینا آصف نے سیٹ پر سینئر اداکاروں کے بُرے رویے سے متعلق انکشافات کیے ہیں۔
ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ بڑے سٹارز یا سینئر اداکار سیٹ پر نئے یا چھوٹے اداکاروں کو چھوٹی چھوٹی باتوں پر ٹوکتے اور ان میں خامیاں نکالتے ہیں۔عینا آصف نے کہا کبھی کبھی ایسے ہوتا ہے کہ اگر ہم کچھ بول دیں تو وہ ہمیں ایسے دیکھیں گے جیسے ہم نے پتا نہیں کتنی احمقانہ بات کردی،یہ لوگ ایسے اس لیے کرتے ہیں تاکہ ہم غیر آرام دہ محسوس کریں، سیٹ پر ایسی چیزیں بھی ہوتی ہیں کہ میں کوئی سین کر رہی ہوں اور میرے لیے اہم سین ہے تو وہ لوگ باتیں شروع کردیں گے یا کچھ ایسا کریں گے کہ دھیان بٹے۔