بطور فنکار دیکھنے والوں کے سامنے جوابدہ ہوں:ابھیشیک

 بطور فنکار دیکھنے والوں کے سامنے جوابدہ ہوں:ابھیشیک

ممبئی(این این آئی)بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے وقت کے ساتھ تنقید کو سمجھنے کا اپنا انداز بدلا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 50 سالہ ابھیشیک بچن نے کہا کہ میں پہلے ناقدین کو منفی انداز میں دیکھتا تھا اور کہتا یہ میرے کام کو نہیں سمجھتے ۔انہوں نے کہا کہ اب مجھے اس بات کا احساس ہے کہ تنقید دراصل سیکھنے اور خود کو بہتر بنانے کا ذریعہ ہے ، تنقید صرف منفی نہیں بلکہ تعمیری بھی ہوسکتی ہے ۔اداکار نے مزید کہا کہ میں تسلیم کرتا ہوں کہ بطور فنکار میں اپنے دیکھنے والوں کے سامنے جوابدہ ہوں، یہی وجہ ہے کہ میں نے ناقدین کو مخالف کے بجائے رہنما کے طور پر دیکھنا شروع کیا۔ سمجھدار انسان تنقید کو نظر انداز نہیں کرتا بلکہ اس سے سیکھتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں