شان کے ہمیشہ موڈ میں رہنے سے لوگ ان سے ڈرتے ہیں:سارہ لورین

شان کے ہمیشہ موڈ میں رہنے سے لوگ ان سے ڈرتے ہیں:سارہ لورین

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ سارہ لورین کا کہنا ہے کہ شان کے ہمیشہ موڈ میں رہنے کی وجہ سے لوگ ان سے ڈرتے ہیں۔

ایک شو میں میزبان نے سوال کیا کہ اگر آپ کو اپنے ساتھی اداکار سے شکایت کرنی ہو تو کیا شکایت ہو گی؟اداکارہ نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ میرے ساتھی اداکار ابھی شان شاہد ہیں اور وہ ہمیشہ موڈ میں رہتے ہیں جس کی وجہ سے لوگ ان سے ڈرتے ہیں۔ سارہ لورین نے یہ بھی کہا کہ لیکن میرا خیال ہے کہ اُنہیں سیٹ پر تھوڑا پُرسکون اور خوش رہنا چاہیے کیونکہ ان کے موڈ کی وجہ سے سیٹ پر لوگ اکثرخوفزدہ رہتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں