گزشتہ نسل کی جائیدادیں نسلِ نو کیلئے مسائل کا سبب:زوہا توقیر
لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ زوہا توقیر کا کہنا ہے کہ گزشتہ نسل کے جائیدادیں بنانے کے رجحان نے نسلِ نو کیلئے مسائل پیدا کیے ہیں۔
اداکارہ نے ایک پروگرام میں گزشتہ نسل کی اس سوچ پر تنقید کی کہ وہ اپنی زندگی پر خرچ کرنے کے بجائے مسلسل جائیدادیں بنانے کو ترجیح دیتی تھی۔ان کے مطابق اس طرزِ فکر کے باعث نئی نسل میں سستی پیدا ہوئی کیونکہ انہیں بغیر محنت کے سہولتیں میسر آ گئیں۔زوہا توقیر نے کہا کہ نئی نسل اپنے بزرگوں کی موت کی منتظر ہوتی ہے کیونکہ انہیں معلوم ہوتا ہے کہ ان کے بعد تمام مال و دولت ہمیں ہی ملنی ہے اس لیے محنت کرنے کی ضرورت نہیں، میں نے اپنی امی سے یہی سنا ہے کہ ایک نسل بناتی ہے اور دوسری نسل اجاڑتی ہے۔