فارن کرنسی و نان ریذیڈنٹ اکاؤنٹس کا دائرہ وسیع
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)اسٹیٹ بینک نے غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے فارن کرنسی اور نان ریذیڈنٹ روپیہ اکاؤنٹس کے دائرہ کار میں توسیع کر دی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق اب نان ریذیڈنٹ پاکستانیوں کے ساتھ غیر ملکی قانونی ادارے بھی یہ اکاؤنٹس کھول سکیں گے ، جس سے بیرونی سرمایہ کاری کو پاکستان لانا مزید آسان ہو جائے گا۔اعلامیے کے مطابق اس اقدام سے سرمایہ کاروں کو مالی لین دین میں سہولت ملے گی اور ملکی معیشت میں غیر ملکی زرِ مبادلہ کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے۔