مرکنٹائل ایکسچینج میں 22.700 ارب روپے کے سودے
کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس )میں میٹلز، انرجی، سی او ٹی ایس، انڈائسز اور زرعی اجناس میں مجموعی کاروباری حجم 51,211 لاٹس رہا جبکہ کل مالیت 22.700 ارب روپے ریکارڈ کی گئی۔
سب سے زیادہ کاروبار سی او ٹی ایس (9.290 ارب روپے )میں ہوا، اس کے بعد گولڈ (7.370 ارب روپے )، این ایس ڈی کیو 100 (2.680 ارب روپے )، ایس اینڈ پی 500(748.856 ملین روپے ) اور ڈی جے (732.087 ملین روپے ) شامل رہے ۔