ڈالر کی قدر مزید کم،تولہ سونا 11ہزارروپے سستا
تولہ سونا 4لاکھ68ہزار262،دس گرام4لاکھ1ہزار459کاہوگیا
کراچی(بزنس ڈیسک)انٹر بینک مارکیٹ میں جمعرات کو ڈالر کی قدر مزید گھٹ گئی ،ادھر عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھی گئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 279.20 روپے پر بند ہوا ۔یاد رہے کہ بدھ کو ڈالر 279.21 روپے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا110ڈالر کی کمی سے 4455ڈالر فی اونس کاہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 11ہزار روپے کی بڑی کمی سے 4 لاکھ 68 ہزار 262 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی9ہزار430روپے کم ہوکر 4 لاکھ 1 ہزار 459 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ بدھ کو فی تولہ سونا 15,200 روپے کے بڑے اضافے سے 479,262 روپے ہوگئی تھی۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت340روپے کی کمی سے 7ہزار484روپے ہوگئی۔