ٹیم کو جتوا کر دوبارہ چیمپئن بنوانا چاہتا ہوں:محمد نعیم

ٹیم کو جتوا کر دوبارہ چیمپئن بنوانا چاہتا ہوں:محمد نعیم

کوشش ہمیشہ یہی ہوتی ہے اپنا بہترین دوں ، اوپننگ بیٹر لاہور قلندرز

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کی دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کے اوپننگ بیٹر محمد نعیم نے کہا ہے کہ ٹیم کو جتوا کر دوبارہ چیمپئن بنوانا چاہتا ہوں، یہی میرا گول ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز کی جانب سے دوسری مرتبہ کھیلنے کا موقع مل رہا ہے ، پلان یہی ہے کہ جہاں گزشتہ سیزن ختم کیا تھا وہیں سے شروع کروں۔انہوں نے کہا کہ ایک سال کے دوران 3، 4 ٹورنامنٹس کھیلا ہوں لیکن توقع کے مطابق پرفارم نہیں کر سکا، کوشش ہمیشہ یہی ہوتی ہے کہ اپنا بہترین دوں لیکن رزلٹ ہمارے ہاتھ میں نہیں ہوتے ۔پی ایس ایل 11 کے لیے لاہور قلندرز کے کمبی نیشن کے بارے میں محمد نعیم نے کہا کہ لاہور قلندرز کی فیملی اور مرکزی پلیئرز برقرار ہیں، جو نئے کھلاڑی آئے ہیں وہ بھی گھل مل گئے ہیں، لاہور قلندرز کا کمبی نیشن بنا ہوا ہے ، اس مرتبہ پچھلے سیزن سے زیادہ اچھا ہو گا، ٹی 20 کرکٹ میں کمبی نیشن کا اچھا بننا بہت ضروری ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز کی ہمیشہ بولنگ سٹرنتھ رہی ہے ، مستفیض الرحمان کا آنا ہمارے لیے بہت اچھا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں