نئی ٹیموں کی آمد نے مقابلے کا رحجان بڑھا دیا :شاداب

نئی ٹیموں کی آمد نے مقابلے کا رحجان بڑھا دیا :شاداب

اس بار ہم نے فاسٹ بولرز پر زیادہ انحصار کیا ہے ، کپتان اسلام آباد یونائیٹڈ

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ میں نئی ٹیموں کی آمد نے مقابلے کا رحجان بڑھا دیا ہے ، سب سے بڑی تبدیلی رواں سال کا پلیئرز آکشن ہے ۔ان خیالات کا اظہار اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے خصوصی انٹرویو میں کیا۔انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں جوش وخروش بڑھ گیا ہے ، جس طرح 10 سال لیگ نے ترقی کی اب نئے دور میں یہ مزید آگے بڑھے گی۔شاداب خان نے کہا کہ پی ایس ایل اور فرنچائزز کے لیے معاملات مزید بہتر ہوں گے ، نئی ٹیموں کے آنے سے مقابلے کا رجحان بڑھ جائے گا، 8 ٹیموں کی موجودگی میں مختلف کمبی نیشنز کے ساتھ ایونٹ میں حصہ لینا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم کا کمبی نیشن اچھا بن گیا ہے ، اس بار ہم نے فاسٹ بولرز پر زیادہ انحصار کیا ہے تاکہ کسی کو اگر ریکوری کا وقت چاہیے تو مل جائے ۔ ہمارے پاس نوجوانوں کے ساتھ تجربہ کار کھلاڑی بھی موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ بطور کھلاڑی میری ہمیشہ یہ کوشش رہتی ہے کہ پہلے سے اچھا پرفارم کروں، میں بھی یہی چاہتا ہوں کہ بطور آل راؤنڈر جب بھی ٹیم کو میری ضرورت پڑے تو اس کے کام آؤں، کپتان کی حیثیت سے اگر میں اچھا کھیل پیش کروں گا تو اس سے ٹیم کو بھی میچ جیتنے میں مدد ملے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں