پی ایس ایل:حیدر آباد کو شکست،افتتاحی میچ قلندرز کے نام
لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 199 رنز بنائے ،فخر زمان کے 53 رنز، میریدتھ اور حسان کی دو،دو وکٹیں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے حیدرآباد کنگز مین کی ٹیم لاہور کی تباہ کن بولنگ کے سامنے مقررہ 20 اوورز 130 رنز پر آل آؤٹ
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپرلیگ کے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے نئی ٹیم حیدرآباد کنگزمین کو 69 رنز سے شکست دیدی ۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ فخر زمان اور محمد نعیم نے جارحانہ آغاز کیا اور 6 اوورز میں 64 رنز بنائے اور 8 اوورز میں 84 رنز کی شراکت قائم کی۔محمد نعیم 39 رنز بنا کر آؤٹ ہو ئے والے ،فخر زمان 53 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ، پرویز حسین 13 گیندوں پر ایک چھکے کی مدد سے 14 رنز بنا سکے ۔حسیب اللہ خان اور سکندر رضا نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کی اور 17 ویں اوور میں ٹیم کے 150 رنز مکمل کیے ۔
حسیب اللہ خان نے 28 گیندوں پر 40 رنز کی اننگز کھیلی۔حیدرآباد کنگزمین کے رائلی میریدتھ اور حسان خان نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں، محمد علی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 199رنز بنائے ۔ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے حیدرآباد کنگز مین ترنوالہ ثابت ہوئی اور لاہور کی تباہ کن بولنگ کے سامنے مقررہ 20 اوورز 130 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ حیدرآباد کنگزمین نے بڑے ہدف کے تعاقب میں ناقص آغاز کیا ۔حیدرآباد کی جانب سے کپتان مارنس لبوشین نے سب سے زیادہ 26 رنز بنائے ۔ صائم ایوب 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ حسان خان نے 14 اور حماد اعظم نے 10 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ اختتامی لمحات میں رائیلی میریڈتھ ناٹ آؤٹ 19رنز کی اننگز کھیلی۔ قلندرز کی جانب سے عبید شاہ، سکندر رضا اور حارث رؤف نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاہین آفریدی اور متفیض الرحمان نے ایک ایک وکٹ لی۔